ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ان لاک-4: میٹرو میں سفر کے لئے اسمارٹ کارڈ لازمی، ٹوکن کی فراہمی پر روک!

ان لاک-4: میٹرو میں سفر کے لئے اسمارٹ کارڈ لازمی، ٹوکن کی فراہمی پر روک!

Sun, 30 Aug 2020 21:30:52    S.O. News Service

نئی دہلی،30؍اگست (ایس او نیوز؍ایجنسی) دہلی میں میٹرو خدمات ان لاک 4 کے تحت 7 ستمبر سے مرحلہ وار انداز میں شروع ہونے جا رہی ہیں۔ کوویڈ وبا کے پیش نظر دہلی میٹرو کے اصول و ضوابط میں کچھ تبدیلیاں کی گئی ہیں، مثلاً اب دہلی میٹرو میں سفر کے لئے ٹوکن کی فراہمی نہیں ہوگی۔ مسافروں کو سفر کے لئے میٹرو کارڈ رکھنا لازمی ہوگا۔

ڈی ایم آر سی مرحلہ وار میٹرو اسٹیشن کھولنے پر غور کر رہی ہے لہذا ابتدائی طور پر میٹرو ٹرین تمام اسٹیشنوں پر نہیں رکے گی۔ جو بھی میٹرو اسٹیشن کھولا جائے گا، اسٹیشن کے باہر تھرمل چیکنگ اور سینیٹائزر کا انتظام کیا جائے گا۔ مسافروں کا ماسک پہننا لازمی ہوگا۔

نئے ضوابط کے مطابق میٹرو کوچ میں مسافروں کی تعداد پر بھی فیصلہ لیا جائے گا۔ اسٹیشن پر سماجی دوری کے لئے بھی نشانات لگائے جائیں گے۔ اس سے پہلے کہ مرکزی حکومت کا معیاری آپریٹنگ طریقہ کار جاری کر دیا جائے، دہلی حکومت نے بھی اس کے لئے تمام تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔

دہلی میٹرو کی خدمات دوبارہ شروع ہونے پر لفٹ میں موجود لوگوں کی تعداد کو محدود کر دیا جائے گا تاکہ مسافروں کے محفوظ سفر کے لئے ایک دوسرے کے درمیان فاصلہ کو یقینی بنایا جا سکے۔ سوار مسافروں کے لئے ٹرین میں اترنے اور چڑھنے کے وقت میں بھی اضافہ ہوگا۔

- عہدیداروں نے بتایا کہ میٹرو اسٹیشنوں اور ٹرینوں میں ماسک لگانا لازمی ہوگا اور کسی بھی شخص کو بغیر ماسک لگائے میٹرو احاطے میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہوگی۔ نیز ایک دوسرے کے درمیان سماجی فاصلہ پر بھی عمل کیا جائے گا۔

- ذرائع نے کے مطابق مسافروں کے چڑھنے کے لئے ٹرینیں معمول کے دنوں سے زیادہ دیر تک رکیں گی تاکہ سواریاں اترتے چڑھتے وقت ایک دوسرے سے فاصلہ برقرار رکھ سکیں۔ نیز، لفٹ میں داخل ہونے والے افراد کی تعداد بھی محدود ہوگی، تاہم یہ تعداد کتنی ہوگی اس پر غور و خوض جاری ہے۔

- اب آٹو ٹاپ اپ کے نئے اسمارٹ کارڈ سے لے کر پلیٹ فارم کی سیٹوں اور فلور تک پر بھی اسٹیکرز چسپاں کر دیئے جائیں گے تاکہ ایک دوسرے بیچ فاصلہ برقرار رہے۔


Share: